کولمبو،25اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سری لنکا کو ایک اور جھٹکالگاہے۔ہندوستان کے خلاف دوسرا ون ڈے ہارنے کے بعدسست رفتار کی وجہ سے کپتان اپل تھرنگا پر دو میچوں کی پابندی لگادی گئی ہے۔2017میں چیمپئنز ٹرافی سے پہلے بھی اپل تھرنگا پرسلواوورریٹ کے باعث دو میچوں کی پابندی لگ گئی،تھرنگا پر پابندی کے بعد سری لنکن ٹیم نے دنیش چنڈیمل اور لاہری تھریمانوکو بلایا ہے۔کہا جارہا ہے کہ تھرنگا کی غیر موجودگی میں، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان دنیش چنڈیمل کو ایک او آئی ڈی ٹیم کا حکم دیا جا سکتا ہے۔دوسری جانب کندھے کی چوٹ کی وجہ سے، اوپنر داننشکا گناتھلکاپر بھی اگلے دو میچوں میں کھیلناطے نہیں ہے۔ایسی صورت حال میں تھریمانے اننگ شروع کریں گے۔